Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 11

  1. اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ﴿11﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. لَمَّاجب
    3. طَغَا الْمَآءُبلندی میں تجاوز کرگیا پانی
    4. حَمَلْنٰكُمْسوار کیا ہم نے تم کو
    5. فِي الْجَارِيَةِکشتی میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب پانی حد سے گزر گیا تو ہم ہی نے تم کو کشتی میں سوار کر ایا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قوم نوح کی طرف اشارہ: یہ آخر میں قوم نوح کے واقعہ کی طرف بھی اشارہ فرما دیا جو مذکورہ واقعات سے بھی پہلے پیش آ چکا تھا۔ گویا اس طرح بالاجمال رسولوں کی پوری تاریخ مخاطب کے سامنے آ گئی۔ اس واقعہ کے ذکر کا انداز مخاطب (قریش) پر امتنان و اظہار احسان کا ہے۔ ان کو یاددہانی فرمائی گئی ہے کہ تم جن اسلاف کے اخلاف ہو ان کو ہم ہی نے اپنے فضل سے نوح کی کشتی میں پناہ دی۔ اس پناہ کے مستحق وہ اس وجہ سے ٹھہرے کہ وہ اللہ کے رسول۔۔۔ حضرت نوح علیہ السلام۔۔۔ پر ایمان لائے۔ اگر وہ ایمان نہ لائے ہوتے تو وہ بھی اسی طرح غرق کر دیے گئے ہوتے جس طرح ان کی پوری قوم غرق کر دی گئی۔ جب تم انہی کے اخلاف ہو تو ہمارا یہ احسان بالواسطہ تمہارے اوپر بھی ہوا۔ آج تمہیں اپنی یہ تاریخ بھولنی نہیں چاہیے۔ اگر تم یہ بھول گئے اور رسول کی پیروی کی جگہ اس کی نافرمانی کی روش اختیار کی تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ خدا تمہارے ساتھ وہی معاملہ نہ کرے جو اس نے نوحؑ کی نافرمانی کرنے والوں کے ساتھ کیا۔