تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 76
Tafseerقَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿76﴾
- قَالَبولے
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اسْتَكْبَرُوْٓاتکبر کیا
- اِنَّاہم
- بِالَّذِيْٓوہ جس پر
- اٰمَنْتُمْ بِهٖتم ایمان لائے اس پر
- كٰفِرُوْنَکفر کرنے والے (منکر)
Translation · Tadabbur-e-Quran
منکروں نے کہا کہ ہم تو اس چیز کے منکر ہیں جس پر تم ایمان لائے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْٓا اِنَّا بِالَّذِيْٓ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ۔ یہ مستکبرین کی طرف سے آخری جھنجھلاہٹ کا اظہار ہے کہ تم نے صالح کو مان لیا ہے تو مانو ہم تو اس شخص کو ہرگز ماننے والے نہیں ہیں، ہم اس کا صاف انکار کرتے ہیں۔