تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 5
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا﴿5﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کیجیے
- صَبْرًاصبر
- جَمِيْلًااچھی طرح
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو تم خوبصورتی سے صبر کرو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
پیغمبر صلعم کو صبر جمیل کی ہدایت:
عذاب کے لیے جلدی مچانے والوں کے مقابلہ میں پیغمبر ﷺ کو جو رویہ اختیار کرنا چاہیے یہ اس کا بیان ہے۔ فرمایا کہ ان کی جلد بازی اور ان کے استہزاء پر خوبصورتی اور وقار کے ساتھ صبر کرو۔ ’خوبصورتی کے ساتھ‘ کا مطلب یہ ہے کہ ان کے رویہ سے نہ تو دل شکستہ اور مایوس ہو نہ ان کے جواب میں کوئی عاجلانہ قدم اٹھاؤ اور نہ اپنے موقف میں کوئی کمزوری پیدا ہونے دو۔ مختلف صورتوں میں صبر کی ہدایت کے ساتھ ان باتوں کی طرف اشارے بھی فرما دیے گئے ہیں جو صبر کو صبر جمیل بنانے کے لیے ضروری ہیں۔