Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 71. Nooh · Ayah 2

  1. قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ﴿2﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اِنِّىْبیشک میں
    4. لَكُمْبیشک میں
    5. نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌڈرانے والا ہوں کھلم کھلا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے پکارا کہ اے نبی قوم کے لوگو ! میں تمہارے لیے ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
حضرت نوح علیہ السلام کا انذار: ’نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ‘ کی وضاحت اس کے محل میں ہو چکی ہے۔؂۱ حضرت نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنی قوم کو آگاہ کیا کہ جس طرح ایک نذیر عریاں اپنی قوم کو حملہ آور دشمن سے آگاہ کرتا ہے اسی طرح میں تمہارے لیے ایک نذیر مبین ہوں اور اللہ نے مجھے تمہاری طرف اس لیے بھیجا ہے کہ میں تمہیں اس عذاب سے ہوشیار کر دوں جو تمہارے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ _____ ؂۱ ملاحظہ ہو تدبر قرآن، جلد سوم، صفحہ ۳۸۶؛ تدبر قرآن جلد چہارم، صفحہ ۴۰۴۔