تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 26
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ﴿26﴾
- عٰلِمُ الْغَيْبِغیب کا جاننے والا
- فَلَا يُظْهِرُوہ مطلع نہیں کرتا
- عَلٰي غَيْبِهٖٓاپنے غیب پر
- اَحَدًاکسی کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
غیب کا جاننے والا وہی ہے اور وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی حقیقی عالم غیب وہی ہے۔ اس نے جس غیب کے علم کو اپنے لیے خاص کر رکھا ہے اس کو کسی پر بھی ظاہر نہیں کرتا۔ ’عَلٰی غَیْبِہٖ‘ میں ہر غیب مراد نہیں بلکہ وہ غیب مراد ہے جس کا علم اللہ تعالیٰ نے اپنے ہی لیے خاص کر رکھا ہے، مثلاً عذاب و قیامت کے وقت مقررہ کا علم۔ اس طرح کی باتوں کا علم اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ اور رسولوں پر بھی ظاہر نہیں کرتا۔