تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 25
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا﴿25﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنْ اَدْرِيْٓنہیں میں جانتا
- اَقَرِيْبٌآیا قریب ہے
- مَّا تُوْعَدُوْنَجو تمہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- اَمْیا
- يَجْعَلُکردے گا
- لَهٗاسکے لئے
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَمَدًامدت
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو ، مجھے کچھ نہیں پتہ کہ جس چیز سے تمہیں آگاہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہی ہے یا میرا رب ابھی اس کو کچھ مدت اور ٹالنے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی جو لوگ عذاب یا قیامت کے لیے جلدی مچائے ہوئے ہیں اور تمہیں زچ کرنے کو پوچھتے ہیں کہ اس کا ظہور کب ہو گا ان کو جواب دے دو کہ خدا نے مجھے اس سے صرف آگاہ کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ سو میں نے اس سے آگاہ کر دیا۔ رہی یہ بات کہ اس کا ظہور کب ہو گا تو اس کی کوئی خبر مجھے نہیں ہے۔ ممکن ہے وہ بالکل قریب آ لگا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ میرا رب کچھ مدت کے لیے اس کو ابھی اور ٹالے۔