Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 45

  1. وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ﴿45﴾

    1. وَكُنَّااور ہم تھے
    2. نَخُوْضُ(بیہودہ باتوں میں) دھنستے رہتے تھے
    3. مَعَ الْخَآئِضِيْنَبیہودہ باتوں میں لگے رہنے والوں کے ساتھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور کٹ حجتیاں کرتے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس کے بعد وہ اس امر کا اعتراف کریں گے کہ قیامت اور جزا و سزا کے باب میں جس طرح کی نکتہ چینیاں اور موشگافیاں دوسرے کرتے تھے اسی طرح کی موشگافیاں کرنے والوں میں وہ بھی رہے ہیں اور انہی موشگافیوں کی آڑ لے کر انھوں نے جزا و سزا کے دن کو جھٹلایا یہاں تک کہ موت آ گئی اور اس نے ان تمام چیزوں کا یقین دلا دیا جن کے بارے میں وہ شکوک پیدا کرتے رہے تھے۔ ’کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الْخَائِضِیْنَ‘ سے اشارہ اس طرح کی باتوں کی طرف ہے جس کی ایک مثال دوزخ پر مامور فرشتوں کی تعداد کے بارے میں اوپر گزر چکی ہے۔ ’خوض فی الحدیث‘ کے معنی ہیں کسی بات میں مین میکھ نکالتے نکالتے کہیں سے کہیں جا نکلنا اور اس کو فتنہ اور حق سے انحراف کے لیے بہانہ بنا لینا۔