تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 47
حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ﴿47﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اَتٰىنَاآگئی ہمیں
- الْيَقِيْنُموت
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہاں تک کہ یقین کی ساعت آگئی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’حَتّٰٓی أَتَانَا الْیَقِیْنُ‘۔ یقین کے اصل معنی تو یقین ہی کے ہیں لیکن چونکہ موت کے بعد تمام مابعد الموت حقائق آدمی پر روشن ہو جاتے ہیں اور وہ ان کے یقین پر مجبور ہو جاتا ہے اس وجہ سے موت کو بھی یقین سے تعبیر کرتے ہیں جس طرح ایک شے کے لازم سے خود اس شے کو تعبیر کر دیتے ہیں۔
یہاں مجرموں کے جو اعترافات نقل ہوئے ہیں وہ اس حقیقت کے اثبات کے لیے نقل ہوئے ہیں جو اوپر ’کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ رَہِیْنَۃٌ‘ کے الفاظ سے بیان ہوئی ہے تاکہ جو نادان اپنے خاندان اپنے حسب و نسب اور اپنے شرکاء و شفعاء کے بل پر جزا و سزا کا مذاق اڑا رہے تھے ان کے کان اور ان کی آنکھیں کھلیں اور ان پر یہ حقیقت خود ان کے ہم مشربوں کی زبان سے واضح ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں نیک اعمال کے سوا کوئی چیز کام آنے والی نہیں ہے۔