تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 21
وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿21﴾
- وَتَذَرُوْنَاور تم چھوڑ دیتے ہو
- الْاٰخِرَةَآخرت
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور آخرت کی نظر انداز کیے ہعوئے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تکذیب قیامت کی اصل علت:
’تَذَرُوۡنَ الْاٰخِرَۃَ‘ کے معنی ہیں ’آخرت کو نظرانداز کر رہے ہو‘۔ مطلب یہ ہے کہ آخرت تم سے مخفی نہیں ہے لیکن دنیا نقد ہے اس وجہ سے اس پر فریفتہ ہو اور آخرت نقد نہیں اس وجہ سے جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کر رہے ہو۔