Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 20

  1. كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ﴿20﴾

    1. كَلَّاہرگز نہیں
    2. بَلْبلکہ
    3. تُحِبُّوْنَتم محبت رکھتے ہو
    4. الْعَاجِلَةَجلدی کو (دنیا)
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، بلکہ تم لوگ اس دنیا ہی سے عشق رکھتے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آنحضرت ﷺ کو صبر و انتظار کی تلقین کے بعد پھر کلام اپنے اصل سلسلہ سے جڑ گیا۔ مکذبین قیامت کو مخاطب کر کے فرمایا کہ قیامت کے بارے میں تمہارا یہ رویہ اس بنا پر نہیں ہے کہ اس کی کوئی دلیل تمہارے سامنے نہیں ہے۔ اس کی سب سے بڑی شہادت تو خود تمہارے اپنے قلب و ضمیر ہی کے اندر موجود ہے۔ بلکہ اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ تم دنیا اور اس کی مرغوبات سے عشق رکھتے ہو اور اس نقد کو چھوڑ کر آخرت کے نسیہ کے لیے بازی کھیلنے کا حوصلہ تمہارے اندر نہیں ہے۔