تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 34
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ﴿34﴾
- اَوْلٰى لَكَافسوس تجھ پر
- فَاَوْلٰىپس افسوس
Translation · Tadabbur-e-Quran
افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی ہ ثُمَّ اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی‘۔ ’اَوْلٰی‘ لفظ ’ویل‘ سے ہے جو زجر، اظہار حسرت و ملامت اور اظہار نفرت و غضب کے لیے آتا ہے۔ اس معنی میں یہ کلام عرب میں بکثرت آیا ہے۔ خنساء کا مشہور شعر ہے:
ھممت بنفسی کل الھموم
فَاَولٰی لنفسی اَوْلٰی لھا
(میں نے اپنے نفس کے بارے میں طرح طرح کے ارادے کر ڈالے۔ پس افسوس ہے میرے نفس پر، افسوس ہے!)
معلوم نہیں بعض مترجمین نے اس کا ترجمہ سزاوار کس طرح کر دیا ہے۔ یہ عربیت کے بھی خلاف ہے اور سیاق و سباق سے بھی بے جوڑ ہے۔
اوپر سے کلام غائب کے اسلوب میں آرہا تھا، اس آیت میں اسلوب خطاب کا آ گیا۔ اسلوب کی یہ تبدیلی افسوس اور نفرت کے اظہار میں شدت پر دلیل ہے۔ اس کی وضاحت جگہ جگہ ہو چکی ہے۔