تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 13
مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ﴿13﴾
- مُّتَّكِئِيْنَتکیہ لگائے ہوں گے
- فِيْهَااس میں
- عَلَي الْاَرَآئِكِ ۚتختوں پر
- لَا يَرَوْنَوہ نہ دیکھیں گے
- فِيْهَااس میں
- شَمْسًادھوپ
- وَّلَااور نہ
- زَمْهَرِيْرًاسردی
Translation · Tadabbur-e-Quran
ٹیک لگائے ہوں گے اس میں تختوں پر۔ نہ اس میں گرمی کے آزار سے دوچار ہوں گے نہ سردی کے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’سورج‘ اور ’زَمْھَرِیْر‘ نہ دیکھنے کا مفہوم یہ ہے کہ لوگ گرمی اور سردی دونوں کی اذیتوں سے بالکل محفوظ، جنت کے تختوں پر براجمان ہوں گے۔ ان کے سورج میں روشنی اور قوت بخشی تو ہو گی مگر اس میں حدت و تمازت نہ ہو گی۔ اسی طرح وہاں کا موسم ہمیشہ خوش گوار، معتدل اور پربہار رہے گا، خزاں کی نحوست اور باد زمہریر کے آزار سے ان کو کبھی سابقہ نہیں پیش آئے گا۔