Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 16

  1. قَؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا﴿16﴾

    1. قَوَا۩رِيْرَا۟شیشے
    2. مِنْ فِضَّةٍچاندی کے
    3. قَدَّرُوْهَاانہوں نے ان کا اندازہ کیا ہوگا
    4. تَقْدِيْرًامناسب اندازہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
شیشے چاندی کے ہوں گے۔ ان کو انہوں نے نہایت موزوں اندازوں کے ساتھ سجایا ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لفظ ’تقدیر‘ کا مفہوم: ’قَدَّرُوْھَا تَقْدِیْرًا‘۔ یعنی یہ ظروف اور پیالے مختلف شکلوں، مختلف پیمانوں اور الگ الگ اندازوں کے بنے ہوں گے اور خدام نے ان کو نہایت قرینہ اور حسن سلیقہ سے الگ الگ خانوں میں سجا کر رکھا ہو گا تاکہ حالات، وقت، ضرورت اور مطلوب شے کی مناسبت سے جس قسم کے سیٹ کی ضرورت ہو، پیش کر سکیں۔ لفظ ’تقدیر‘ ان تمام معانی پر حاوی ہے۔ اردو میں مجھے کوئی لفظ ایسا نہ مل سکا جو ان تمام کا احاطہ کر سکے۔