Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 22

  1. اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ع﴿22﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. هٰذَایہ
    3. كَانَہے
    4. لَكُمْتمہاری
    5. جَزَآءًجزا
    6. وَّكَانَاور ہوئی
    7. سَعْيُكُمْتمہاری سعی
    8. مَّشْكُوْرًامشکور (مقبول)
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک یہ تمہارے عمل کا صلہ ہے اور تمہاری سعی مقبول ہوئی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رب کریم کی طرف سے داد: یعنی یہ سب کچھ پا کر پروردگار کی طرف سے ان کو یہ داد بھی ملے گی کہ یہ تمہارے اپنے ہی اعمال کا صلہ ہے، اللہ کے نزدیک تمہاری سعی مقبول ٹھہری! اس کے لیے تمہیں کسی دوسرے کی سعی و سفارش کا ممنون احسان نہیں ہونا پڑا۔ اس میں ان لوگوں پر ایک تعریض بھی ہے جو اپنے مزعومہ دیوتاؤں کی سفارشوں کے بل پر جزا اور سزا سے غافل رہے حالانکہ وقت پر ان میں سے کوئی بھی ان کے کام نہ آئے گا۔