Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 25

  1. وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ﴿25﴾

    1. وَاذْكُرِاور آپ یاد کریں
    2. اسْمَنام
    3. رَبِّكَاپنے رب کا
    4. بُكْرَةًصبح
    5. وَّاَصِيْلًاوشام
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور صبح و شام اپنے رب کے نام کی یاد رکھو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
صبر کا نسخہ: اوپر جس صبر کی تلقین فرمائی ہے یہ اس کا نسخہ بتایا ہے کہ صبح و شام اپنے رب کے نام کو یاد رکھو۔ صبح و شام احاطۂ وقت کے مفہوم میں بھی بولے جاتے ہیں اور لفظ ’ذکر‘ یہاں عام ہے جو نماز اور ذکر دوام دونوں پر شامل ہے۔ ’وَسَبِّحْہُ لَیْلاً طَوِیْلاً‘ کے الفاظ سے تہجد کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ اس کی تفصیل پچھلی سورتوں میں گزر چکی ہے۔ خاص طور پر سورۂ مزمل کی تفسیر میں اس کے تمام اطراف زیربحث آئے ہیں۔