Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 12

  1. لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ﴿12﴾

    1. لِاَيِّ يَوْمٍکس دن کے لئے
    2. اُجِّلَتْملتوی رکھا گیا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کس دن کے لئے وہ ٹالے گئے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
جب اس دن کے ذکر تک بات پہنچ گئی تو اس کی عظمت و ہیبت کے بیان کے لیے یہ سوال مخاطبوں کے سامنے رکھ دیا کہ کچھ سمجھے کہ کس عظیم دن پر ہم نے ان رسولوں کی پیشی کو ٹالا ہے! اس کے بعد خود ہی جواب دیا ہے کہ نہ جانتے ہو تو کان کھول کر سن لو کہ ’لِیَوْمِ الْفَصْلِ‘ فیصلہ کے دن پر ٹالا ہے یعنی وہ دن ہماری عدالت کا دن ہو گا۔