تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 23
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾
- فَقَدَرْنَا ڰپھر ہم نے اندازہ کیا
- فَنِعْمَتو کیسا اچھا
- الْقٰدِرُوْنَاندازہ کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس ہم نے اس کو ٹھہرایا اور ہم کیا ہی خوب ٹھہرانے والے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُوۡنَ‘۔ میرے نزدیک اس میں پہلا لفظ ’قدر‘ سے ہے اور دوسرا قدرت سے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے عجائب قدرت کی ان نشانیوں کی طرف توجہ دلا کر فرمایا کہ دیکھ لو، انسان کی پیدائش میں ہم نے اپنے کیا کیا کرشمے دکھائے ہیں اور ہم کتنی اعلیٰ اور برتر قدرت رکھنے والے ہیں! مطلب یہ ہے کہ جب ہماری قدرت کی یہ اعلیٰ شانیں انسان کی خلقت میں ظاہر ہیں تو ہم اس کو دوبارہ پیدا کرنا چاہیں گے تو اس سے کیوں عاجز رہ جائیں گے!