تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 24
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿24﴾
- وَيْلٌخرابی ہے
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- لِّلْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کیلئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس کے بعد آیت ترجیع ہے اور اس کا موقع یہ ہے کہ دوبارہ پیدا کیے جانے پر جو شبہات وارد کیے جا رہے ہیں ان کی تردید کے لیے تو خود ان کی خلقت ہی کافی ہے۔ ایک دن وہ اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور وہ دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہی خرابی کا دن ہو گا۔ سورۂ صافات میں یہ مضمون یوں بیان ہوا ہے:
فَإِنَّمَا ہِیَ زَجْرَۃٌ وَاحِدَۃٌ فَإِذَا ہُمْ یَنۡظُرُوۡنَ ۵ وَقَالُوۡا یَا وَیْلَنَا ہٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۵ ہٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ کُنۡتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ (الصافات ۳۷: ۱۹-۲۱)
’’وہ تو بس ایک ہی ڈانٹ ہو گی کہ دفعۃً وہ تاکنے لگیں گے۔ کہیں گے ہائے ہماری بدبختی! یہ تو جزا کا دن آ گیا! ہاں یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جس کو تم جھٹلاتے رہے تھے۔‘‘