تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 31
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ﴿31﴾
- لَّا ظَلِيْلٍنہ گہرا سایہ
- وَّلَا يُغْنِيْاور نہ وہ بچائے
- مِنَ اللَّهَبِشعلہ (تپش) سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جس میں نہ چھائوں ہے نہ شعلوں کی لپٹ سے بچائوں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ برسر موقع ایک مغالطہ کو رفع کیا ہے جو لفظ ’ظِلُّ‘ سے پیدا ہوتا ہے۔ فرمایا کہ اس سایہ میں نہ چھاؤں ہو گی نہ شعلوں کی لپٹ سے بچاؤ کرنے والا بنے گا۔ یہی بات ذرا مختلف الفاظ میں سورۂ واقعہ کی اس آیت میں فرمائی گئی ہے جس کا ہم نے اوپر حوالہ دیا ہے۔ فرمایا ہے:
’وَظِلٍّ مِّنۡ یَحْمُوۡمٍ ۵ لَّا بَارِدٍ وَلَا کَرِیْمٍ‘
(سیاہ دھوئیں جن کا سایہ، نہ ٹھنڈا نہ فیض بخش)
گویا دھوئیں کے اذیت بخش پہلو تو اس کے اندر سارے ہوں گے لیکن نفع بخش پہلو، جن کی توقع ہو سکتی تھی، ان کی نفی کر دی گئی۔