تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 49
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
- وَيْلٌخرابی ہے
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- لِّلْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کیلئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس کے بعد آیت ترجیع ہے جس کا موقع بالکل واضح ہے کہ جو برخود غلط اپنا فرض ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ان کی آرزوئیں پوری ہونے والی نہیں ہیں۔ وہ دن آئے گا کہ یہ دیکھیں گے کہ وہاں ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے۔
یہاں وہ بات بھی یاد رکھیے جو سورۂ قلم میں گزر چکی ہے کہ قیامت کے دن اس طرح کے مستکبرین سجدہ کرنے کے لیے بلائے جائیں گے لیکن انھوں نے دنیا کی زندگی میں سجدہ نہیں کیا اس وجہ سے اس دن بھی وہ سجدہ نہ کر سکیں گے۔ یہ چیز ثابت کر دے گی کہ یہ بھی مستکبرین میں سے ہیں اس وجہ سے یہ اسی سزا کے مستحق ہیں جو مستکبرین کے لیے خاص ہے۔