تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
- وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُاور کھول دیا جائے گا آسمان
- فَكَانَتْتو ہوجائے گا
- اَبْوَابًادروازے، دروازے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور آسمان کھولاجائے گا تو اسی میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتْ أَبْوَابًا‘۔ اور یہ آسمان جو آج نہایت محکم اور ایک گنبد بے در کی شکل میں نظر آتا ہے اس دن اس طرح کھول دیا جائے گا کہ اس میں ہر طرف دروازے ہی دروازے نظر آئیں گے۔