Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 37

  1. رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾

    1. رَّبِّ السَّمٰوٰتِجو رب ہے آسمانوں کا
    2. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    3. وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمٰنِاور جو ان دونوں کے درمیان ہے رحمن
    4. لَا يَمْلِكُوْنَنہ مالک ہوں گے
    5. مِنْهُ خِطَابًااس سے بات کرنے کے
Translation · Tadabbur-e-Quran
آسمانوں اور زمین اور ان کے مابین کی ساری چیزوں کے رب رحمن کی طرف ہے، جس کی طرف سے یہ کوئی بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرمایا کہ اہل ایمان کے لیے یہ صلہ (جو مذکور ہوا) اس خدائے رحمان کی طرف سے ہو گا جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ساری ہی چیزوں کا خداوند ہے، کوئی دوسرا کسی چیز میں اس کا شریک و سہیم نہیں ہے کہ وہ کسی کو کچھ دے سکے۔ مزعومہ سفارش کی نفی: ’لَا یَمْلِکُوْنَ مِنْہُ خِطَابًا‘۔ یہ کفار اور ان کے مزعومہ معبودوں کی طرف اشارہ ہے کہ یہ لوگ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ان کے معبودوں کو خدا کے ہاں بڑی رسائی ہو گی۔ یہ جو چاہیں گے خدا سے کہہ سکیں گے اور جو چاہیں گے منوا سکیں گے، یہ خیال بالکل باطل ہے۔ کوئی بھی مجاز نہ ہو گا کہ اس سے کوئی عرض معروض کر سکے۔ اس کے سامنے وہی زبان کھولیں گے جن کو اس کی طرف سے اجازت مرحمت ہو گی اور وہی بات منہ سے نکالیں گے جو بالکل حق ہو گی۔