Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 15

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ﴿15﴾

    1. هَلْ اَتٰىكَکیا آئی ہے تیرے پاس
    2. حَدِيْثُ مُوْسٰىبات موسیٰ کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا موسیٰ کی سرگزشت تمہیں پہنچی ہے ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تکذیب رسول کے نتیجہ میں جو عذاب آتا ہے اس کی شہادت: اوپر کے پیرے میں عذاب قیامت کی تصویر تھی۔ اب یہ اس عذاب کی تاریخی شہادت کا حوالہ ہے جس سے رسولوں کے جھٹلانے والوں کو اس دنیا میں سابقہ پیش آیا ہے۔ اس کے لیے حضرت موسیٰؑ اور فرعون کی سرگزشت کا انتخاب فرمایا ہے جو سب سے زیادہ مشہور و معروف شہادت ہے۔ ’ہَلْ اَتٰکَ‘ کا سوال محض سرگزشت کی عبرتوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے ہے اور واحد کا خطاب ضروری نہیں کہ آنحضرت ﷺ ہی سے ہو بلکہ ہم جگہ جگہ وضاحت کرتے آ رہے ہیں کہ یہ خطاب عام بھی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ سرگزشت کے آخر میں فرمایا بھی ہے کہ ’إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَعِبْرَۃً لِّمَنْ یَخْشٰی‘ (بے شک اس سرگزشت کے اندر ان لوگوں کے لیے بڑا درس عبرت ہے جو خدا کی گرفت سے ڈرنے والے ہیں)۔