Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 14

  1. فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ﴿14﴾

    1. فَاِذَا هُمْتو اچانک وہ
    2. بِالسَّاهِرَةِمیدان میں ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہ دفعتہ وہ میدان میں آموجود ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’سَاہِرَۃٌ‘ ہموار زمین اور کھلے میدان کو کہتے ہیں۔ یہاں اس سے میدان حشر مراد ہے۔ ’ایک ڈانٹ‘ سے اشارہ یہاں صور کے دوسرے نفخہ کی طرف ہے۔ اس کی وضاحت سورۂ زمر میں یوں فرمائی ہے: ’ثُمَّ نُفِخَ فِیْہِ أُخْرَی فَإِذَا ہُم قِیَامٌ یَنظُرُونَ‘ (الزمر ۳۹: ۶۸) (پھر اس صور میں دوبارہ پھونک ماری جائے گی تو وہ دفعۃً اٹھ کر تاکنے لگیں گے)۔