تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 19
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ﴿19﴾
- وَاَهْدِيَكَاور میں رہنمائی کروں تیری
- اِلٰى رَبِّكَتیرے رب کی طرف
- فَتَخْشٰىتاکہ تو ڈرے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا میں تمہیں تمہارے رب کی راہ دکھاؤں کہ تم اس سے ڈرنے والے بنو ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَأَہْدِیَکَ إِلٰی رَبِّکَ فَتَخْشٰی‘۔ یعنی اس وقت تو تمہارے اوپر اپنی خدائی کا بھوت سوار ہے اس وجہ سے بالکل بگٹٹ چل رہے ہو لیکن بات سننے اور سمجھنے کا کچھ شوق ہو تو میں بتاؤں کہ تمہارا اور تمام جہان کا رب کون ہے جس سے سب کو ڈرنا چاہیے۔
یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ پاکیزہ زندگی خدا کی خشیت سے اور خدا کی خشیت اس کی صحیح معرفت سے پیدا ہوتی ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان دو فقروں میں فرعون کو اسی حقیقت کی طرف توجہ دلائی۔