Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 21

  1. فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ﴿21﴾

    1. فَكَذَّبَتو اس نے جھٹلادیا
    2. وَعَصٰىاور نافرمانی کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اس نے جھٹلایا اور بات نہ مانی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرعون کی سرگزشت: یعنی اس معجزہ کو دیکھنے کے بعد بھی فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو خدا کا رسول تسلیم نہیں کیا بلکہ ان کو ساحر اور مفتری ٹھہرایا اور ان کی تکذیب کر دی۔ ’وَعَصٰی‘ یعنی اس دعوت کو جو اوپر آیات ۱۸-۱۹ میں مذکور ہوئی ماننے سے انکار کر دیا۔