تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 22
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ﴿22﴾
- ثُمَّپھر
- اَدْبَرَاس نے پیٹھ پھیری
- يَسْعٰىدوڑتے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر پلٹا اپنی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی باتیں سن کر ہٹا تو ان کو شکست دینے کی سرگرمیوں میں مصروف ہو گیا۔ قرآن کے دوسرے مقامات میں ان سرگرمیوں کی تفصیل موجود ہے۔ اس نے چاہا کہ جادوگروں سے مقابلہ کرا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام کو شکست دی جائے لیکن درباریوں سے مشورہ کیا تو انھوں نے یہ رائے دی کہ یہ دونوں (موسیٰ اور ہارون علیہما السلام) بڑے ماہر جادوگر ہیں، عام جادوگروں سے ان کا مقابلہ کرانا شکست اور جگ ہنسائی کا سبب ہو سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ مملکت کے تمام اطراف کے ماہر جادوگروں کو دعوت دی جائے اور ایک کھلے میدان میں ان دونوں سے ان کا مقابلہ کرایا جائے۔ چنانچہ اس مشورے پر عمل کیا گیا لیکن اس کا نتیجہ شدید ناکامی کی صورت میں نکلا۔