تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 25
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ﴿25﴾
- فَاَخَذَهُ اللّٰهُتو پکڑ لیا اس کو اللہ نے
- نَكَالَ الْاٰخِرَةِآخرت کے عذاب میں/ سزا میں
- وَالْاُوْلٰىاور دنیا کے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’نَکَالٌ‘ کے معنی عبرت انگیز عذاب کے ہیں۔ یعنی جب اس نے سب کچھ دیکھ اور سن لینے کے بعد بھی اپنی سرکشی ہی پر اصرار کیا تو اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا دونوں کے عذاب میں پکڑا۔ دنیا میں وہ سمندر کی موجوں کے حوالہ ہوا اور آخرت میں جہنم کے عذاب میں جھونک دیا جائے گا۔