Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 26

  1. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ع﴿26﴾

    1. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقیناً اس میں
    2. لَعِبْرَةًالبتہ عبرت ہے
    3. لِّمَنْ يَّخْشٰىواسطے اس کے جو ڈرتا ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اس میں سبق ہے ان لوگوں کے لئے جو ڈر رکھنے والے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ وہ مقصد بیان ہوا ہے جس کے لیے یہ سرگزشت سنائی گئی ہے۔ فرمایا کہ اس میں ان لوگوں کے لیے بڑا درس عبرت ہے جو خدا کی پکڑ سے ڈرنے والے ہوں۔ بات اگرچہ عام صیغہ سے فرمائی گئی ہے لیکن اشارہ خاص طور پر قریش کی طرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کے اندر کچھ خوف خدا ہے تو وہ اس سے سبق حاصل کریں اور دانش مند وہی ہے جو دوسروں کے انجام سے سبق حاصل کرے نہ کہ خود اپنے اوپر سیلاب بلا گزر جانے کا انتظار کرے۔