تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 43
فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ﴿43﴾
- فِيْمَ اَنْتَبیچ کس بات کے تو
- مِنْ ذِكْرٰىهَااس کے ذکر سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تم اس کو بحث میں کہاں پڑے ہو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرمایا کہ تمہیں اس بحث سے کیا تعلق؟ اس کا سرا تو صرف تمہارے رب کے پاس ہے۔ تم ان لوگوں کو یہ بتانے نہیں آئے ہو کہ قیامت کس دن آئے گی۔ اس کا علم تمہارے رب کے سوا اور کسی کے پاس نہیں ہے تو جو سوال سرے سے تم سے معلق ہے ہی نہیں تمہیں اس سے کیا واسطہ اور تم اس کی کھوج کرید میں کیوں پڑو! اس کو اللہ کے حوالہ کرو جو اس کا حقیقی علم رکھنے والا ہے۔