تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 9
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ﴿9﴾
- اَبْصَارُهَانگاہیں ان کی
- خَاشِعَةٌدبی ہوئی ہوں گی/ سہمی ہوئی ہوں گی
Translation · Tadabbur-e-Quran
، ان کی نگاہیں پست ہوں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اَبْصَارُہَا‘ میں ضمیر کا مرجع ’قُلُوْبٌ‘ ہے۔ آدمی کے اندر دل ہی وہ چیز ہے جس سے اس کی شخصیت عبارت ہے اور جس کی کیفیات کی ترجمانی اس کے بدن کا رواں رواں کرتا ہے۔ خاص طور پر اس کی آنکھ تو وہ چیز ہے جس کے آئینہ میں اس کے دل کی مخفی سے مخفی کیفیت بھی جھلکتی ہے۔ دل کے ساتھ آنکھوں کے اس تعلق کے سبب سے ان کی اضافت دل کی طرف کر دی ہے۔