Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 10

  1. یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ﴿10﴾

    1. يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں
    2. ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
    3. لَمَرْدُوْدُوْنَالبتہ پھیرے جانے والے ہیں
    4. فِي الْحَافِرَةِپہلی حالت میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پوچھتے ہیں کیا ہم پھر پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
کفار کے استہزاء کی تصویر: یہ تصویر ہے ان کے اس مذاق کی جو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے کا ذکر سن کر وہ نہایت بے باکی سے کرتے۔ ’حَافِرَۃٌ‘ کے اصل معنی نقش قدم کے ہیں لیکن محاورے میں اگر کہیں کہ ’فلان رجع علی حافرتہٖ اوفی حافرتہٖ‘ تو اس کے معنی ہوں گے کہ فلاں شخص جس حال میں تھا اس سے نکل کر پھر الٹے پاؤں اسی میں واپس آ گیا۔ یعنی جب انھیں ڈرایا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد حساب کتاب کے لیے زندہ کیے جاؤ گے تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور ایک دوسرے سے بانداز استہزاء پوچھتے ہیں کہ کیوں جی! کیا مر جانے اور بوسیدہ ہڈیاں ہو جانے کے بعد پھر ہم زندگی کی حالت میں لوٹائے جائیں گے!