Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 14

  1. ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَ اَنَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ﴿14﴾

    1. ذٰلِكُمْتو تم
    2. فَذُوْقُوْهُپس چکھو
    3. وَاَنَّاور یقیناً
    4. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    5. عَذَابَعذاب
    6. النَّارِدوزخ
Translation · Tadabbur-e-Quran
سو یہ تو نقد چکھو اور کافروں کے دوزخ کا عذاب ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَاَنَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابَ النَّارِ۔ اوپر خطاب مسلمانوں سے تھا۔ یہ اثنائے کلام میں ایک بات قریش کو مخاطب کر کے فرما دی کہ یہ جو کچھ بدر میں تمہارے سامنے پیش آیا ہے۔ یہ نقد عاجل ہے اس کو چکھ لو اور دوزخ کے عذاب کا انتظار کرو۔ یہ گویا ان اللہ شدید العقاب کی وضاحت ہوئی کہ خدا کی طرف سے جو پاداش تمہارے لیے مقرر ہے اس کو اسی پر ختم نہ سمجھو، اصل پاداش کی جگہ دوزخ ہے۔ اس کا انتظار کرو۔