Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 57

  1. فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ﴿57﴾

    1. فَاِمَّاپس اگر
    2. تَثْقَفَنَّهُمْتم انہیں پاؤ
    3. فِي الْحَرْبِجنگ میں
    4. فَشَرِّدْتو بھگا دو
    5. بِهِمْان کے ذریعہ
    6. مَّنْجو
    7. خَلْفَهُمْان کے پیچھے
    8. لَعَلَّهُمْعجب نہیں کہ وہ
    9. يَذَّكَّرُوْنَعبرت پکڑیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اگر تم انہیں جنگ میں پا جاؤ تو انہیں ایسی مار مارو کہ جو ان کے پیچھے ہیں ان کو بھی تتر بتر کردو تاکہ ان کے ہوش ٹھکانے ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُوْنَ۔ ثقف کے معنی پا لینے کے ہیں اور تشرید کے معنی پراگندہ کردینے، تتر بتر کردینے کے مطلب یہ ہے کہ ابھی تو یہ جو کچھ کر رہے ہیں پردے میں کر رہے ہیں۔ ان میں سے کوئی سامنے آنے کی جرات نہیں کر رہا ہے۔ اگر ان میں سے کوئی گروہ سامنے آنے کی جرات کرے اور جنگ کے میدان میں تمہیں مل جائے تو انہیں ایسی مار ماریو کہ ان کے بھی پرخچے اڑجائیں اور جو ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے پر تول رہے ہیں ان کے پر وبال بھی جھڑ جائیں۔ لعلہم یذکرون، یعنی ان کا انجام دیکھ کر ان کو بھی سبق حاصل ہو کہ اگر انہوں نے بھی یہی حرکت کی تو ان کا بھی یہی انجام ہونا ہے۔