Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 21

  1. ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾

    1. ثُمَّ اَمَاتَهٗپھر موت دی اس کو
    2. فَاَقْبَرَهٗپھر قبر دی اس کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
، پھر اس کو موت دی، پھر اس کو دن کرایا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ثُمَّ أَمَاتَہُ فَاَقْبَرَہٗ‘۔ یہ زندگی کے آخری مرحلہ کی طرف اشارہ ہے کہ بالآخر وہ وقت آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو موت دیتا اور دفن کراتا ہے۔ ہر پیدا ہونے والے کے لیے پیدا ہونے کے بعد سب سے زیادہ یقینی چیز موت ہی ہے۔ قدرت نے اس کو ایسے ضابطوں کے اندر جکڑ رکھا ہے کہ موت سے کسی کے لیے بھی مفر نہیں ہے۔ اس کی کمند بالکل بے خطا ہے۔ آخری مرحلہ: ’اَقْبَرَہٗ‘ کے معنی کسی کو قبر میں رکھوانا یا دفن کرنا ہے۔ اس لفظ میں ایک لطیف اشارہ اس بات کی طرف بھی ہے کہ جو مرتا ہے وہ فنا نہیں ہو جاتا بلکہ قدرت اس کو زمین کی تحویل میں دے دیتی ہے۔ جو شے تحویل میں دی جاتی ہے وہ لازماً ایک دن واپس لی جاتی ہے چنانچہ جب وقت آئے گا اللہ تعالیٰ اس امانت کو زمین سے واپس لے گا۔