Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 30

  1. وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ﴿30﴾

    1. وَّحَدَآئِقَاور باغات
    2. غُلْبًاگھنے
Translation · Tadabbur-e-Quran
گھنے باغ ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَحَدَائِقَ غُلْبًا‘۔ خاص خاص چیزوں کے ذکر کے بعد یہ عام باغوں کی طرف اشارہ فرما دیا۔ ’حَدِیْقَۃ‘ گھرے ہوئے باغ کو کہتے ہیں۔ ’غُلْبٌ‘ جمع ہے ’اغلب‘ کی جس کے معنی موٹی گردن والے کے ہیں۔ لیکن جب یہ باغ کی صفت کے طور پر آئے تو اس سے مقصود درختوں کی شادابی کی طرف اشارہ کرنا ہوتا ہے۔ باغ شاداب ہو گا تو لازماً درختوں کا گھیراؤ بڑھ جائے گا اور ان کے اوپر کے حصے باہم دگر مل کر گھنے ہو جائیں گے۔