Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 38

  1. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ﴿38﴾

    1. وُجُوْهٌکچھ چہرے
    2. يَّوْمَئِذٍاس دن
    3. مُّسْفِرَةٌروشن ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
، کتنے چہرے اس دن روشن ہوں گے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس دن اہل ایمان اور اہل کفر کے درمیان جو فرق ان کے چہروں سے نمایاں ہو گا، یہ آخر میں بالاجمال اس کی طرف اشارہ کر دیا تاکہ ان کے اس ظاہر سے ان کے باطن کا کچھ اندازہ ہو سکے کہ اہل ایمان کے دل اس دن کن امیدوں اور حوصلوں سے معمور ہوں گے اور اہل کفر کے دلوں پر اس دن کیا گزر رہی ہو گی۔ ’مُّسْفِرَۃٌ‘ کے معنی روشن اور تابناک کے ہیں۔ یہ ’اسفر الصبح‘ کے محاورے سے ماخوذ ہے۔ مسرت کی پہلی چمک جو اہل جنت کے چہروں پر ظاہر ہو گی یہ لفظ اس کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔