تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 39
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ﴿39﴾
- ضَاحِكَةٌہنستے ہوں گے
- مُّسْتَبْشِرَةٌشادمان ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہشاش بشاش !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس دن اہل ایمان اور اہل کفر کے درمیان جو فرق ان کے چہروں سے نمایاں ہو گا، یہ آخر میں بالاجمال اس کی طرف اشارہ کر دیا تاکہ ان کے اس ظاہر سے ان کے باطن کا کچھ اندازہ ہو سکے کہ اہل ایمان کے دل اس دن کن امیدوں اور حوصلوں سے معمور ہوں گے اور اہل کفر کے دلوں پر اس دن کیا گزر رہی ہو گی۔
’ضَاحِکَۃٌ‘ بھی مسرت اور خوشی کی تعبیر ہے یعنی ان کے چہرے ہسنتے ہوئے ہوں گے۔
’مُّسْتَبْشِرَۃٌ‘۔ یعنی ہشاش بشاش ہوں گے۔