Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 25

  1. وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾

    1. وَمَا هُوَاور نہیں وہ
    2. بِقَوْلِکہا ہوا
    3. شَيْطٰنٍشیطان
    4. رَّجِيْمٍمردود
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ کسی شیطان رجیم کا القاء نہیں ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اوپر جو بات ’إِنَّہُ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ کَرِیْمٍ‘ کے الفاظ میں فرمائی ہے وہی بات یہ منفی پہلو سے مؤکد کر دی ہے کہ یہ کسی شیطان رجیم کا القاء نہیں ہے جو تمہارے کاہنوں پر ہوتا ہے۔ ’رَجِیْم‘ مقابل ہے ’کَرِیْم‘ کے۔ مطلب یہ ہے کہ محمد ﷺ پر جو فرشتہ وحی لے کر آتا ہے وہ تو اللہ کا ایک عالی مقام فرشتہ ہے اور تمہارے کاہنوں پر جو شیاطین اترتے ہیں وہ کھدیڑے اور راندے ہوئے ہیں۔ ’رَجِیْمٌ‘ کے معنی سنگ سار کیے ہوئے کے ہیں۔ ہم اوپر واضح کر چکے ہیں کہ جو شیاطین آسمانوں میں غیب کی خبریں معلوم کرنے کے لیے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ان پر شہابوں کے ذریعہ سے سنگ باری ہوتی ہے اس وجہ سے ’رَجِیْم‘ ان کی مستقل صفت ہے۔