تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 16
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
- وَمَا هُمْاور وہ نہیں
- عَنْهَااس سے
- بِغَآئِبِيْنَغائب (جدا ہونے واے)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور پھر اس سے وہ اوجھل ہونے والے نہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَمَا ہُمْ عَنْہَا بِغَائِبِیْنَ‘ کا اصل مدعا وہی ہے جو دوسرے مقامات میں ’خَالِدِیْنَ فِیْھَا اَبَدًا‘ کے الفاظ سے بیان ہوا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کے ذہن میں یہ خیال ہو کہ جگہ پسند نہ آئی تو وہاں سے فرار کی کوئی راہ ڈھونڈ لیں گے وہ یہ خیال دل سے نکال دیں۔ اس میں داخل ہونے کے بعد اس سے نکلنے کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔