Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 17

  1. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾

    1. وَمَآ اَدْرٰىكَاور تمہیں کیا خبر
    2. مَا يَوْمُ الدِّيْنِکیا ہے روز جزا وسزا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم کیا سمجھے جزا کے دن کو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ سوال اس جزا کے دن کی عظمت و اہمیت واضح کرنے کے لیے ہے اور اس کی تکرار نے اس کو مزید پرہول بنا دیا ہے۔ ’اَدْرٰکَ‘ میں واحد کا خطاب آنحضرت ﷺ سے نہیں ہے بلکہ انہی لوگوں سے ہے جن سے ’مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِیْمِ‘ اور اس کے بعد کی دوسری آیات میں ہے۔ جمع کو واحد کے صیغہ سے خطاب میں جو بلاغت ہے اس کی وضاحت اس کتاب میں جگہ جگہ ہو چکی ہے۔