تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 3
وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
- وَاِذَا الْبِحَارُاور جب دریا
- فُجِّرَتْاُبل پڑیں (بہہ نکلیں)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب کہ سمندر پھٹ پڑیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
زمین کے سمندروں اور اس کی قبروں کا حال:
آسمان اور اس کے ستاروں کا حال بیان کرنے کے بعد یہ زمین کی بھی دو چیزوں۔۔۔ سمندروں اور قبروں۔۔۔ کا حال بطور مثال بیان فرما دیا کہ اس دن سمندر اپنی حدوں کو توڑ کر بہ نکلیں گے اور قبروں میں جو دفن ہیں وہ بھی ان سے اگلوا لیے جائیں گے۔
سابق سورہ میں ’وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ‘ (۶) کے الفاظ آئے ہیں، یہاں وہی بات ’فُجِّرَتْ‘ کے لفظ سے بیان ہوئی ہے۔ دونوں میں بس یہ فرق ہے کہ پہلے لفظ سے سمندروں کا جوش و ہیجان نمایاں ہو رہا ہے اور دوسرے سے ان کی آزادی و بے قیدی۔ یعنی وہ موجودہ حد بندیوں سے بے قید ہو کر ہر طرف پھوٹ بہیں اور ہر نشیب و فراز پر چھا جائیں گے۔ سورۂ دہر کی آیت ’یُفَجِّرُونَہَا تَفْجِیْرًا‘ (۶) کے تحت اس لفظ کی وضاحت ہو چکی ہے۔