Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 4

  1. وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾

    1. وَاِذَا الْقُبُوْرُاور جب قبریں
    2. بُعْثِرَتْکریدی جائیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب کہ قبریں اگلوائی جائیں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَإِذَا الْقُبُوۡرُ بُعْثِرَتْ‘۔ ’بعثر إلشئ‘ کے معنی ہوں گے، کسی شے کو پراگندہ و منتشر کر دیا، اس کو ادھیڑ ڈالا، اس کو کھول کر جو کچھ اس میں تھا برآمد کر لیا۔ اگرچہ یہاں خاص طور پر قبروں ہی کا ذکر ہے اس لیے کہ مقصد انذار کے پہلو سے زیادہ اہمیت انہی کے کھولے اور ان کے اندر سے لوگوں کے نکالے جانے کی تھی لیکن قرآن کے دوسرے مقامات سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ اس دن زمین اپنا سارا بار بوجھ نکال پھینکے گی۔ سورۂ زلزال میں ہے: ’وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَہَا‘ (۲) (اور زمین اپنے بار بوجھ نکال پھینکے گی) اسی طرح سورۂ انشقاق میں ہے: ’وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ۵ وَأَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَتَخَلَّتْ‘ (۳-۴) (اور جب کہ زمین تان دی جائے گی اور جو کچھ اس میں ہے وہ اس کو نکال پھینکے گی اور خالی ہو جائے گی)۔