تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 16
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَصَالُواداخل ہونیوالے
- الْجَحِيْمِجہنم
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر وہ جہنم میں پڑنے والے بنیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
پھر وہ جہنم میں پڑیں گے۔ اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کو تم جھٹلاتے رہے تھے۔ ’ثُمَّ‘ کی تکرار سے یہ بات نکلتی ہے کہ یہ بات ان سے خاص اہتمام کے ساتھ کہی جائے گی اور مقصود اس سے ان کی تفضیح ہو گی۔ مطلب یہ ہے کہ زندگی میں جس چیز کی پورے شد و مد سے مخالفت کی اب اس کو دیکھ لو اور اس کا مزا چکھو!