تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 25
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾
- يُسْقَوْنَانہیں پلائی جاتی ہے
- مِنْ رَّحِيْقٍخالص شراب
- مَّخْتُوْمٍسر بمہر
Translation · Tadabbur-e-Quran
سر بہ مہر شراب خالص ان کو پینے کو ملے گی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان نعمتوں میں سے یہ ایک نعمت کا بطور مثال ذکر فرمایا کہ ان کو شراب خالص کے جام پلائے جائیں گے۔ یہ شراب سر بہ مہر ہو گی جو اول اول انہی کے لیے کھولی جائے گی اور یہ مہر مشک کی ہو گی۔
ظاہر ہے کہ یہ چند صفات محض اس کا ایک اجمالی تصور دینے کے لیے بیان ہوئی ہیں۔ رہیں اس کی اصل صفات و کیفیات تو ان کا اندازہ انہی لوگوں کو ہو گا جو اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ البتہ یہ فرما دیا کہ چاہنے کی چیز ہے تو یہ ہے جس کے لیے حوصلہ کرنے والوں کو حوصلہ کرنا چاہیے! یہ اہل ایمان کے لیے تشویق و ترغیب بھی ہے اور اس میں ان سگان دنیا پر طنز بھی ہے جو حیات چند روزہ کی حقیر و فانی لذتوں کے حصول کی جدوجہد میں اپنے رات دن ایک کیے ہوئے ہیں اور چاہنے کی جو چیزیں ہیں ان کا چاہنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔