Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 28

  1. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾

    1. عَيْنًا يَّشْرَبُایک چشمہ پیتے ہیں
    2. بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَاس سے مقرب
Translation · Tadabbur-e-Quran
ایک خاص چشمہ جس پر مقربین بیٹھ کر پئیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’عَیْنًا‘ کا نصب علیٰ سبیل الاختصاص ہے اور ’بِہَا‘ میں ’ب‘ میرے نزدیک ظرفیہ ہے۔ اس کی وضاحت ’عَیْنًا یَشْرَبُ بِہَا عِبَادُ اللہِ یُفَجِّرُوۡنَہَا تَفْجِیْرًا‘ (الدہر ۷۶: ۶) کے تحت کر چکا ہوں۔ مے نوشی کے لوازم میں سے ایک چیز اس کا لب جو ہونا بھی ہے۔ اس دنیا میں اس خانہ خراب کے رسیا تو جہاں پائیں اور جس طرح بھی پائیں پی لیتے ہیں، یہاں تک کہ پیالہ نہیں ملتا تو چُلو ہی سے پی لیتے ہیں، لیکن یہ مقربین کی بزم مے نوشی ہے اس وجہ سے اس کے آداب اور ہیں۔ ہمارے مفسرین اور مترجمین پر اس ’ب‘ کی نوعیت واضح نہیں ہوئی ہے اس وجہ سے وہ یا تو اس سے کترا گئے ہیں یا اس کی غلط توجیہہ پر راضی ہو گئے ہیں۔ مترجمین نے عام طور پر اس کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ’اس سے پیتے ہیں‘۔ لیکن یہ ترجمہ بالکل بے معنی ہے۔ اس کا مطلب اگر یہ سمجھا جائے کہ اس چشمہ میں سے پیتے ہیں تو یہ بات ’مِزَاجُہٗ مِنۡ تَسْنِیْمٍ‘ سے پوری ہو گئی اور نہایت واضح طور پر پوری ہو گئی پھر اس بات کو ایک بالکل مبہم انداز سے دہرانے کا فائدہ! یہ بات واضح رہے کہ ظرفیت کے لیے ’ب‘ کا استعمال اعلیٰ عربی میں معروف ہے، بالخصوص اس طرح کے مواقع میں تو ظرفیت کے سوا اور کوئی معنی لینے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔