تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 29
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اَجْرَمُوْاجرم کیا
- كَانُوْاتھے
- مِنَسے (پر)
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- يَضْحَكُوْنَہنستے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو مجرم رہے ہیں وہ ان لوگوں کے حال پر ہنستے رہے ہیں جو ایمان والے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نتائج اعمال کے ظہور کے بعد انقلاب حال:
یہ اس انقلاب حال کی تصویر ہے جو نیکوں اور بدوں کے درمیان اس وقت نمایاں ہو گا جب دونوں کے نتائج اعمال سامنے آ جائیں گے۔ پہلے اس صورت حال کی تصویر کھینچی ہے جس سے اہل ایمان بالخصوص غریب مسلمان مغرور دولت مندوں کے ہاتھوں اس دنیا کی زندگی میں دوچار رہے۔ فرمایا کہ یہ مجرمین جہاں ان کو پاتے اپنی فقرہ بازیوں اور پھبتیوں کا ہدف بنا لیتے۔