Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 33

  1. وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾

    1. وَمَآ اُرْسِلُوْااور نہیں بھیجے گئے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. حٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ ان پر کوئی نگران بنا کر تو نہیں بھیجے گئے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
عام طور پر تو لوگوں نے اس آیت کا یہ مطلب لیا ہے کہ یہ کفار ان مسلمانوں پر کوئی نگران اور اتالیق تو نہیں مقرر کیے گئے تھے کہ ان کو ضال و مضل ٹھہرائیں اور ان کے اعمال و عقائد پر نکیر کریں، لیکن میرے نزدیک یہ کفار ہی کے قول کا ایک حصہ نقل ہوا ہے۔ یعنی پوری بات یوں ہے کہ جب وہ مسلمانوں کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ پکے گمراہ ہیں، یہ ہمارے اعمال و عقائد کو کفر و شرک قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ ہمارے اوپر داروغہ مقرر کر کے نہیں بھیجے گئے ہیں کہ ہماری ہر چیز پر اعتراض اٹھائیں اور ہماری اصلاح کے مدعی بن کر کھڑے ہوں۔