تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 32
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَوْهُمْانہیں دیکھتے
- قَالُوْٓاکہتے
- اِنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ لوگ
- لَضَآلُّوْنَگمراہ (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ بالکل گمراہ ہیں ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اور ان کی یہ کوشش بھی ہوتی کہ ان اہل ایمان سے متعلق کسی کے اندر کسی نوعیت کا کوئی حسن ظن نہ پیدا ہونے پائے۔ چنانچہ جب بھی وہ ان کو دیکھتے ان کے بارے میں لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے کہ یہ پکے گمراہ ہیں اس لیے کہ یہ دین آبائی کے دشمن ہیں اور اپنے سوا سب کو جہنم کا ایندھن سمجھتے ہیں۔ یہ امر یہاں پیش نظر رہے کہ مسلمانوں کے ذکر و فکر آخرت کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کے ذہن متاثر ہونے لگے تو قریش کے لیڈروں نے ان کا یہ توڑ نکالا کہ ان کو گمراہ اور بے دین ثابت کرنا شروع کیا۔ اس کے لیے جو دلیلیں انھوں نے ایجاد کیں ان کی تفصیلات اپنے محل میں گزر چکی ہیں۔