تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 7
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾
- كَلَّآہرگز نہیں
- اِنَّبیشک
- كِتٰبَاعمال نامہ
- الْفُجَّارِبدکاروں کا
- لَفِيْ سِجِّيْنٍالبتہ سجین میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، فاجروں کے اعمال نامے سجین میں ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مخاطبوں کے زعم کی تردید:
’کَلَّا‘ مخاطبوں کے اس زعم باطل کی تردید کے لیے بطور زجر آیا ہے جس کا اشارہ اوپر والی آیت میں موجود ہے۔ یعنی وہ اس فکر سے بالکل نچنت ہیں کہ ان کے سامنے حساب کتاب اور جزا و سزا کا کوئی مرحلہ آنے والا ہے جس میں نیکوں اور بدوں کے درمیان اللہ تعالیٰ فرق کرے گا بلکہ وہ یہ گمان کیے بیٹھے ہیں کہ اول تو کوئی دن آنا نہیں ہے اور آیا بھی تو وہ اپنی خاندانی وجاہت اور اپنے دیوتاؤں کی بدولت وہاں بھی اس سے زیادہ عیش لوٹیں گے جو عیش یہاں لوٹ رہے ہیں۔ ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہرگز نہیں، اس قسم کے طفلانہ خیالات میں اپنی عاقبت برباد نہ کرو۔ اس دن ابرار اور فجار میں مشرق و مغرب کی دوری ہو گی۔ ’فُجَّار‘ کے اعمال نامے ’سجین‘ میں ہوں گے اور ابرار کا ذکر آگے آ رہا ہے کہ ان کے اعمال نامے ’عِلّییّن‘ میں ہوں گے۔